یونیورسٹی آف چترال نے ایم اے سالانہ امتحانات 2018 کے لئے پرائیویٹ امیدواروں سے داخلہ فارموں پر آن لائن درخواستیں طلب کرلی

بدھ 14 مارچ 2018 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء)یونیورسٹی آف چترال نے ایم اے سالانہ امتحانات 2018 کے لئے ضلع چترال کے پرائیویٹ امیدواروں سے مقررہ امتحانی داخلہ فارموں پر آن لائن درخواستیں طلب کرلی ہیں جبکہ آن لائن امتحان داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.uoch.edu.pk پر دستیاب ہیںاور امتحانی فیس بنک آف خیبرچیو پل ڈینن (چترال) برانچ اور بنک آف خیبر دروش برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

امیدوران مذکورہ امتحان کے لئے فارم نارمل فیس کے ساتھ30 ۔اپریل2018 تک 100/- روپے لیٹ فیس کے ساتھ 18 ۔مئی تک اور دوگنا فیس کے ساتھ11 جون2018 تک جمع کرسکتے ہیں جبکہ مذکورہ امتحانات کے آغاز کی متوقع تاریخ 20 ۔اگست 2018 ہے ۔اس امر کااعلان کنٹرولرامتحانات چترال یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔