سمارٹ فونز کی فراہمی سے کاشتکاروں تک جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی منتقلی آسان ہو جائے گی،فاروق میو

بدھ 14 مارچ 2018 21:37

لاہور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) جنرل سیکرٹری کسان بورڈفاروق میو نے کہا ہے کہ حکومت کا کاشتکاروں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے سمارٹ فونز کی فراہمی ایک انتہائی احسن قدم ہے۔قبل ازیںکاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی فراہمی ایک بہت بڑا مسئلہ تھا۔محکمہ زراعت توسیع کے پورے پنجاب میں قریباً25000 افراد کا نیٹ ورک بھی ایک ایک کسان تک پہنچنے میں وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا جواس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ایک فیلڈاسسٹنٹ کاشتکار کو موسمی پیشن گوئی سے آگاہی فراہم نہیں کر سکتا جبکہ اس سمارٹ فون کی ایپلکشنز کی مدد سے منڈیوں کے بھائو سے لیکر موسمی حالات تک کاشتکار کو گھر بیٹھے آگاہی حاصل ہو سکے گی۔فاروق میو نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے بعض کاشتکار تنظیمیںاس جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف بات کرکے درحقیقت کاشتکار کے مفاد کے خلاف بات کر رہے ہیں۔حالانکہ اس دورِ جدید میں زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے یہ ایک انتہائی موثر ذریعہ ہے جس کے استعمال سے وہ اپنی فی ایکڑ پیداوار میں یقینی اضافہ کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :