پاکستان سپورٹس بورڈ با صلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا،عامر احمد علی

بدھ 14 مارچ 2018 21:37

پاکستان سپورٹس بورڈ با صلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا،عامر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد علی نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ با صلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں قومی سکواش ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات کے دوران پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طاہر سلطان نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد علی کو سکواش کھلاڑیوں کی تیاریوں کے حوالیسے بریفنگ دی، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل، عامر احمد علی نے کہاکہ سکواش کے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے ، دنیا میں سکواش کے کھیل میں پاکستان کا بڑا نام رہااور امید ہے کہ ایشین سکواش چیمپین شپ میں قومی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی، انہوں نیکہا کہ قومی کھلاڑی دنیا میں ملک کے سفیر بن کر جاتے ہیں ، پاکستان سپورٹس بورڈ با صلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا،ایشین سکوا ش چیمپیئن شپ 21 مارچ سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں 8 پاکستانی کھلاڑی جن میں چار مرد اور چارخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور محمد عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں رفعت خان، مدینہ ظفر، سعدیہ گل اور فضا ظفر شامل ہیں، اس وقت کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جن کو کوچ محمد یاسین تربیت دے رہے ہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :