سوات،جڑواں بچوں کی پیدا ئش، دھڑ جڑے ہوئے ہوئے ہیں

ڈاکٹروں کا سنگاپور میں اپریشن کرانے کا مشور ہ،60لاکھ روپے تک خرچہ آئے گا

بدھ 14 مارچ 2018 21:37

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) سوات میں ایسے جڑواں بچوں کی پیدا ئش ہوئی ہے جن کے دھڑ جڑے ہوئے ہوئے ہیں،ڈاکٹروں نے بچوں کا اپریشن ضروری قراردیتے ہوئے سنگاپور میں اپریشن کرانے کا مشور ہ دیا ہے ،بچوں کے اپریشن پر 60لاکھ روپے تک خرچہ آئے گا ،سوات کے نواحی گائوں کوکارئی میں فضل کرم کے ہاں دھڑ جڑے دو بچوں کی پیدائش ہوئی ہے دونوں بچے نارمل ہیں لیکن ان کے دھڑ جڑے ہوئے ہیں،ایک بچے کی دونوں ٹانگیں ایک ہوگئی ہیں، بچے ماہر امراض اطفال اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر نعیم اللہ خان کے زیر علاج ہیں ،دونوں بچوں کا وزن چار کلو گرام ہے اور صحت مند ہیں تاہم دھڑ جڑے بچے ہیں ،فضل کرم کے ہاں اس سے قبل بھی دو جڑواں بچوں کی پیدا ئش ہوئی تھی جو فوت ہوگئے تھے جبکہ اس کا ایک پانچ سال کا بچہ ٹھیک ہے، غریب باپ علاج کے لئے دہائیاں دے رہا ہے اور حکومت سے مطالبہ کررہا ہے کہ ان کے بچوں کا علاج پاکستان میںممکن نہیں اس لئے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کرتاہوں کہ ان بچوں کاعلاج کراکر ان کی زندگی کو بچایا جائے ،چلڈرن سپشلسٹ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرنعیم اللہ کے مطابق ایسے بچوں کو کن جوائن بچے کہتے ہیں جن کی پیدائش دو لاکھ میں ایک ہوتی ہے یہ بچے ذیادہ تر افریقہ اور سائوتھ ایشیا میں پیدا ہوتے ہیں جن میں سے پچاس فیصد مردہ پیدا ہوتے ہیں جبکہ تیس فیصد بچے پیدائش کے چالیس گھنٹے کے بعدمر جاتے ہیں صرف بیس فیصد زندہ رہنے کے قابل ہوتے ہیںانہوں نے کہاکہ ان بچوں کا علاج ممکن ہے امریکہ انگلینڈ میں بھی ان کا علاج ممکن ہے لیکن سب سے سستا علاج ان کا سنگاپور میں ہوسکتا ہے جس پر ساٹھ لاکھ تک کا خرچہ آسکتا ہے،انہوں نے کہاکہ اپریش سے قبل ان بچوں کی تشخیص اور ٹیسٹ کرائے جائیں گے تاکہ پتہ چل جائے کہ ان کے اندورنی اعضا ایک ہیں یا الگ الگ جس کے لئے انہیں اسلام آباد یا لاہور جانا پڑسکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ ان بچوں کے اپریشن پر 20سے لیکر 190گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :