سینٹ الیکشن میں پارٹی پالیسی سے انحراف ،جمعیت علماء اسلام ف جنوبی وزیرستان نے ایم این اے مولانا جما لدین کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کردی

بدھ 14 مارچ 2018 21:35

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) سینٹ کے الیکشن میں پارٹی پالیسی سے انحراف پر جمعیت علماء اسلام ف جنوبی وزیرستان نے ایم این اے مولانا جما لدین کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کردی ۔مولانا جما الدین ایم این اے مسلسل جماعتی فیصلوں کے بغیر خود فیصلے کرتے تھے ۔ ایم این اے پرکمیشن لینے کے الزامات بھی ہیں۔ زرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف جنوبی وزیرستان حلقہ محسود کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت آمیر جمیعت غین اللہ با با منعقد ہوا ۔

اجلاس میں حال ہی میں سبقدوش ہونے والے سنیٹر مولانا صالح شاہ کے علاوہ بہت سے دیگرپارٹی قائدین نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں جنوبی وزیرستان کے ایم این اے مولانا جمال الدین محسود کی حال ہی میں سینٹ کے الیکشن میں پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے ووٹ کو کروڑوں روپے میں فروخت کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اور جمعیت علماء اسلام ف کے سینٹ کے اومیدوار مولانا ضیاء الرحمن کو ایک ووٹ بھی نہ مل سکا۔

اس کے علاوہ دیگر ترقیاتی فنڈز کو جماعت کے قائدین سے پوچھے بغیر خود تقسیم کرنے اور سرکاری محکموں سے کمیشن لینے اور دیگر کئی وجوہات پر متفقہ فیصلہ کیا گیا ۔اور مولانا جمال الدین ایم این اے کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیاگیا ۔جمعیت علماء اسلام ف کے ایک راہنما کے مطابق جمعیت کی پالیسی سے بار بار انحراف کرتے ہوئے 18کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز بھی خود تقسیم کیا۔

سرکاری محکموں سے بھاری کمیشن لینے کے الزامات بھی ہیں۔جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ پر پریشر ڈال کر ایک کلرک کو پولیٹیکل انتظامیہ کے پانچ اہم پوسٹوں پر غیر قانونی طریقے سے تعینات کرکے بڑے پیمانے پر خرد برد کیا گیا ہے ۔ جبکہ معراج نامی کلرک کو فری ہینڈ دیکر خاصہ دار فورس کی تنخواہوں سے بھاری کٹوتی کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی سمیت دیگر بہت سے الزمات ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ گزشتہ دنوں ایم این اے مولانا جما ل الدین کی وجہ سے مست کلرک معراج الدین پر قبائلیوں نے ان کے دفتر میں حملہ کرکے زد و کوب کردیا ۔جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔اس کے باؤجود ایم این اے مزکورہ کرپٹ کلرک کی حمایت کرتے تھے ۔جبکہ جمعیت علماء اسلام کی اکثریت نے ایم این اے مولانا جما الدین محسود کو کئی بار اگاہ کیا کہ مزکورہ کرپٹ کلرک معراج الدین کی وجہ سے جمعیت علماء اسلام ف کی بدنامی ہورہی ہے ۔

لہذا مزکورہ کلرک کی حمایت چھوڑ دیں۔مگر ایم این اے مزکورہ کرپٹ کلرک کی حمایت سے باز نہ آئے ۔جس کے بعد قبائلیوں نے ان پر حملہ کردیا ۔اس کے علاوہ اور بھی بہت سے ایسے منصوبے ہیں جن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کردئے گئے ہیں۔اور قبائلی عوام مزکورہ کرپٹ کلرک پر حملہ کر سکتے ہیں۔