مریم نواز کو اوبامہ اور بیگم مشیل اوبامہ کی طرف سے دیئے گئے 9 ارب کا خصوصی آڈٹ کرائے جانے کا امکا ن

وزارت کیڈ نے اربوں روپے کی کرپشن چھپانے کے لئے کاغذات میں ردو بدل کرنا شروع کر دیا ،ذرائع

بدھ 14 مارچ 2018 21:35

مریم نواز کو اوبامہ اور بیگم مشیل اوبامہ کی طرف سے دیئے گئے 9 ارب کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) مریم نواز کو تعلیمی اصلاحات کیلئے سابق امریکہ صدر اوبامہ اور بیگم مشیل اوبامہ کی طرف سے دیئے گئے 9 ارب روپے کا خصوصی آڈٹ کرائے جانے کا امکا ن، مریم نواز کی دسترس سے خرچ ہو والے 9 ارب میں کروڑوں روپے کا مال بد عنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ وزارت کیڈ نے اربوں روپے کی کرپشن چھپانے کے لئے کاغذات میں ردو بدل کرنا شروع کر دیا خصوصی آڈٹ کرانے کے فیصلے کی روشنی میں 9 ارب روپے ہیں بھاری کرپشن کرنے والے اعلیٰ افسران میں کھلبلی مچی ہوئی ہے متعلقہ ریکارڈ میڈیا سے چھپانے کیلئے خصوصی الزامات وزارت کیڈ کے متعلقہ شعبہ میں میڈیا نمائندوں کے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایجوکیشن ریفارنسز کے لئے امریکن امداد کو وزیر کیڈ طارق فضل چودہدری نے 423 سکولوں کو بنیادی سہولیات فراہمی کے لئے خرچ کرناتھا جس کی نگرانی سابق نا اہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کر رہی تھی ۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر 22 ماڈل سکولوں کیلئے وزیراعظم ایجوکیشن پروگرام کے تحت 120 ملین روپے سے زائد رقم جاری کی گئی لیکن ان سکولوں میں چند ایک سکولوں کے علاوہ باقی سکولوں میں صرف علامتی طور پر کام کیا گیا اس کے علاوہ باقی 200 سکولوں کے لئے بھی ٹینڈر کیا گیا اورایک ارب 74 کروڑ 20لاکھ روپے مختص کئے گئے اور وزارت کیڈ نے مبینہ طور پر ایڈ کے بی اور سچل نامی کمپنیوں کو یہ ٹھیکہ دیا گیا ذرائع نے مزید بتایا کہ ان دونوں کمپنیوں کو کام شروع کرنے سے پہلے 13 کروڑ روپے جاری کی گئی تھی اور 25 فیصد بطور کمیشن مبینہ طور پر ان کمپنیوں نے ادائیگی کی تھی اب تک 9 ارب روپے میںجتنا بھی کام کیا گیا ہے اس پر آڈیسٹر جنرل نے آڈٹ کا فیصلہ کر لیا ہے اور مبینہ کرپشن کی مکمل جانچ پڑتال عمل میںلائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :