اوپن یونیورسٹی میں 2۔روزہ بین الاقوامی کانفرنس21۔مارچ کو منعقد ہوگی

بدھ 14 مارچ 2018 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 2۔روزہ بین الاقوامی کانفرنس21۔مارچ کو منعقد ہوگی جس میں صحت اور ماحول سے متعلق معاشرے کو درپیش مسائل پر بحث مباحثے ہوں گے ،ْ صحت مند کمیونٹی کی تخلیق کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے گی اور پایسی میکرز کے لئے سفارشات مرتب کئے جائیں گے۔ افتتاح اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے۔

اپنی نوعیت کی اس پہلی کانفرنس کا اہتمام شعبہ ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسسز نے کیا ہے۔اس کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ممتاز سکالرز اور ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔شعبہ ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسسز کے مطابق یہ ایونٹ شرکاء کو انوائرمنٹ ،ْ نیوٹریشن اور ہیلتھ سے متعلق کثیر شعبہ جاتی تعلیمی مسائل پر باہمی گفت و شنید اور ایک دوسرے کی تجربات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

مقررین صحت اور ماحول پر مقالے پیش کریں گے۔یہ ایونٹ یونیورسٹی میں کانفرنسسز کے انعقاد کی گذشتہ سوا تین سال سے جاری سیریز کا حصہ ہے ،ْ اس سلسلے کی یہ 29ویں کانفرنس ہوگی۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کے فروغ کو اپنی پہلی ترجیح رکھی ہے اور ریسرچ کے نتائج کی ترویج کے لئے انہوں نے 2۔راستوں کا انتخاب کیا تھا ایک کانفرنسسز کے انعقاد کا دوسرا راستہ تحقیقی مجلوں کی اشاعت کا۔ اس عرصے میں یونیورسٹی نے 17۔ریسرچ جرنل شائع کئے جو ایک ریکارڈ ہے۔۔۔۔۔