سندھ کا پسماندہ شہر پاکستان کا سب سے مہنگا ترین شہر قرار

muhammad ali محمد علی بدھ 14 مارچ 2018 19:59

سندھ کا پسماندہ شہر پاکستان کا سب سے مہنگا ترین شہر قرار
مٹھی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ 2018ء) سندھ کا پسماندہ شہر پاکستان کا سب سے مہنگا ترین شہر قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملک میں مہنگائی سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کے مہنگے ترین شہروں کی معلومات فراہم کی گئی ہے۔ حیران کن طور پر رپورٹ میں صوبہ سندھ کے پسماندہ شہر مٹھی کو ملک کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مٹھی میں مہنگائی کی شرح 11 فیصد سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چونکہ مٹھی ایک صحرائی علاقہ ہے جہاں کاشتکاری نہ ہونے کے برابر ہے، اس لیے اس علاقے میں خوراک کی پیداوار کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ علاقے میں خوراک اور دیگر ضروری اشیاء دوسرے شہروں سے لانا پڑتی ہیں، اسی لیے اس شہر میں مہنگائی کی شرح دوسروں شہروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کا شہر تربت ملک کا دوسرا، جبکہ فیصل آباد تیسرا مہنگا ترین شہر ہے۔ تربت میں مہنگائی کی شرح 6.8 جبکہ فیصل آباد میں مہنگائی کی شرح 6.7 ہے۔

متعلقہ عنوان :