پاک فوج ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیارہے، آرمی چیف

جنرل قمرجاوید باجوہ کاکورہیڈ کوارٹرزبہاولپور کا دورہ،مشرقی سرحد پر آپریشنل تیاریوں پربریفنگ،امن کےحالات میں بھی فوجی تیاریاں مکمل رکھنی چاہئیں،روایتی خطرات سےغافل نہیں رہا جا سکتاہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 مارچ 2018 19:57

پاک فوج ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیارہے، آرمی چیف
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ 2018ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز بہاولپورکا دورہ کیا، آرمی چیف  کو مشرقی سرحد پرکور کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کورہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کوکورکمانڈربہاولپور نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی۔

آرمی چیف نے مشرقی سرحد پرکسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے کور کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔امن کے حالات میں بھی فوجی تیاریاں مکمل رکھنی چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ روایتی خطرات سے غافل نہیں رہا جا سکتا۔ پاک فوج ہرقسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیاراورپرعزم ہے۔اس موقع پرکورکمانڈر ملتان بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :