سی پیک پورے خطہ کیلئے اہم ہے، یہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ یہ دنیا بھر کی تمام قوموں کیلئے امن اور خوشحالی کا منصوبہ ہے،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز

بدھ 14 مارچ 2018 21:32

سی پیک پورے خطہ کیلئے اہم ہے، یہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ یہ دنیا بھر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پورے خطہ کیلئے اہم ہے، یہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ دنیا بھر کی تمام قوموں کیلئے امن اور خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کیپٹل انوسٹمنٹ سمٹ ایکسپو 2018ء کے موقع پر سی پیک سے متعلق سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ صرف سڑکوں اور بنیادی ڈھانچہ کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ یہ دنیا بھر کے افراد کے درمیان رابطہ کاری کیلئے بھی ہے، سی پیک سے ہمارا ملک معاشی طاقت بنے گا جو ہم چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2006ء سے 2013ء تک پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد پر منجمد رہی، موجودہ حکومت کے ٹھوس معاشی اقدامات کے باعث گذشتہ چار سالوں کے دوران شرح نمو 6 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ چینی صدر کا آئیڈیا تھا، پاکستان کو اس منصوبہ پر فخر ہے جو کہ ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں ریلوے انفراسٹرکچر کو وسعت دی جائے گی اور پاکستان 2030ء تک ایک طاقتور معیشت بن کر ابھرے گا۔

متعلقہ عنوان :