محکمہ سکولز ایجوکیشن ’ ’سٹوڈنٹ ٹائمز‘‘ بہت جلد لانچ کرے گا، رانا مشہود احمد خاں

بدھ 14 مارچ 2018 21:32

محکمہ سکولز ایجوکیشن ’ ’سٹوڈنٹ ٹائمز‘‘ بہت جلد لانچ کرے گا، رانا ..
لاہور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاںنے کہا ہے کہ’ ’سٹوڈنٹ ٹائمز‘‘ کے اجراء سی طلباء و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو جِلا بخشے گی اور ان کی کپیسٹی بلڈنگ میں بھی مدد ملے گی۔یہ میگزین محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے جلد شائع کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں سکولوں کے طالب علم بچوں کیلئے ’’سٹوڈنٹ ٹائمز ‘‘کے نام سے جاری ہونے والے ماہانہ میگزین سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن رانا حسن اختر اور ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالقیوم سمیت محکمہ سکولز ایجوکیشن کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں اور پبلک لائبریریوں کے لئے شائع کیا جانے والا یہ میگزین طلبا و طالبات ، اساتذہ اور والدین کی تحریروں پر مبنی ہوگا۔

اس حوالے سے سرکاری سکولوں میں چھٹی کلاس سے انٹرمیڈیٹ کے بہترین لکھاری سٹوڈنٹس پر مشتمل 53ہزار میگزین’’ ایمبیسڈرز‘‘ مقرر کیے جائیں گے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے ویب پورٹل پر اس میگزین کا سافٹ ورژن بھی اپ لوڈ کیا جائے گا۔ویب پورٹل پر سکول میگزین کے ایمبیسڈرز کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی جائیں گی۔صوبائی وزیر نے سکولوں میں میگزین کمیٹیوں کی تشکیل اور ایڈیٹوریل بورڈ کی میٹنگ طلب کرنے اور فوکل پرسنز نامزد کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بہترین لکھاری طلباء و طالبات کو محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹس جاری کئے جائیں گے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی اور لکھنے کا شوق رجحان پائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسی صحت مند سرگرمیوں سے سکولوں میں بزم ادب اور لائبریری کلچر کا فروغ بھی پروان چڑھے گا۔ صوبائی وزیر رانامشہود نے ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالقیوم کو سکول میگزین کے اجراء کے حوالے سے بروقت انتظامات کرنے پر شاباش دی اور کہا کہ ان کی اس کاوش کا براہ راست فائدہ نوجوان لکھاریوں کو ہوگا-قبل ازیں صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت تیانجن پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قیام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں23مارچ کے تاریخی موقع پرپنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے مختلف امور کو حتمی شکل دی گئی۔

متعلقہ عنوان :