وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

بدھ 14 مارچ 2018 21:28

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے منحرف اور پیپلزپارٹی میں شامل ہونیوالے ایم پی اے ضیاء اللہ آفریدی نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک التوا ء میں کہاگیاہے کہ عمران خان کرپشن کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں، وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف نیب میں کرپشن کی تحقیقات شروع ہیںجو اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں۔تحریک التواء میں مزیدکہاگیاہے کہ عمران خان وزیراعلیٰ سے استعفیٰ لے تاکہ وہ اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کر سکے۔