نوشہروفیرز واسیوں کی بازیابی کیلئے رقم طلب کر نے کا نوٹس، وزیراعلی سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

بدھ 14 مارچ 2018 21:15

نوشہروفیرز واسیوں کی بازیابی کیلئے رقم طلب کر نے کا نوٹس، وزیراعلی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نوشہروفیرز و کے قریب خدا بخش اسران گوٹھ کے نوجوانوں مبشر گوراہو اور حمزہ گوراہو کے اغوا کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو جلد سے جلد نوجوانوں کی بازیابی کے لیے جامع انکوائری پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہر ایک رہنے والے افراد کی جانوں، عزت کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انھوں نے سندھ پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی طور پر اقدامات کیے جائیں، اغوا برائے تاوان بچوں سے زیادتی اور غریب کے ساتھ ظلم کسی صورت قبول نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :