وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کی خوبصورتی اور سیکیورٹی کیلئے 210ملین روپے کی منظوری دے دی

بدھ 14 مارچ 2018 21:15

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کی خوبصورتی اور سیکیورٹی کیلئے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کی خوبصورتی اور سیکیورٹی کے لیے 210ملین روپے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 23 مارچ تا 26مارچ یوم پاکستان تاپی ایس ایل کے فائنل میچ کااحاطہ کیاجائے گا۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کے ایم سی اور کراچی کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ شہر کو خوبصورت اور صاف و ستھرا ور سرسبز بنائیں اور یہ شاندار اور خوبصورت نظر آنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہوں نے 210ملین روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی ہے جس میں 75ملین روپے سے ٹرانسپورٹ کے انتظامات ، پارکنگ ایریا ز کی بحالی اور سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔ یہ فنڈ ڈی آئی جی سائوتھ، کمشنر کراچی استعمال کریں گے، بقایا 135ملین روپے سے سوک ورک ، جنریٹرز کو کرائے پر لینے ،باغبانی،سجاوٹ اور پارکنگ ایریاز اور راستوں کو خوبصورت بنانا ہے۔یہ فنڈ کے ایم سی میئر کراچی کی منظوری سے استعمال میں لائے گی۔

متعلقہ عنوان :