موجودہ مالی سال کے اختتام تک ایف بی آر 3892 ارب روپے کا آل ٹائم ریکارڈ ریونیو حاصل کرے گا، ہارو ن اختر

سالوں میں مسلسل ریونیو میں کم و بیش 20 فیصد اضافے کی نظیر ایف بی آر کے ماضی کے عشروں میں نہیں ملتی، انٹرویو

بدھ 14 مارچ 2018 22:09

موجودہ مالی سال کے اختتام تک ایف بی آر 3892 ارب روپے کا آل ٹائم ریکارڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت جب اقتدار میں آئی تو اس سال ایف بی آر کا وصول کردہ سالانہ ریونیو 1946 ارب روپے تھا لیکن 30 جون 2018 کو ختم ہونیوالے موجودہ مالی سال میں حکومت 100 فیصد زائد ٹیکس ریونیو 3892 ارب روپے جمع کر کے آل ٹائم ریکارڈ قائم کریگی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر نے کہا کہ 5 سالوں میں مسلسل ریونیو میں کم و بیش 20 فیصد اضافے کی نظیر ایف بی آر کے ماضی کے عشروں میں نہیں ملتی۔نئے مالی سال کے سالانہ میزانیاتی ریونیو کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کا جواب نئے مالی سال میں آنیوالی حکومت ہی دے سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاہم ریونیو وصولی کے تجربے کی بنیاد پر اتنا بتا سکتا ہوں کہ مالی سال 2018-19ء کا سالانہ میزانیاتی ریونیو ٹارگٹ ساڑھے کم وبیش 45سو ارب روپے رکھا جانا چاہئے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 30 جون 2018 تک قومی معیشت کی سالانہ شرح نمو چھ فیصد کے قریب ہوگی جو کہ گزشتہ مالی سال 2016-17ء میں 5.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :