انجیلا مرکل کو چوتھی بار جرمن چانسلر منتخب کرلیا گیا

انجیلا مرکل نے 364 ووٹ حاصل کئے، مخالفت میں 315 ووٹ پڑے

بدھ 14 مارچ 2018 22:09

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو چوتھی بار جرمن چانسلر منتخب کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو چوتھی بار جرمن چانسلر منتخب کرلیا گیاہے۔جرمن پارلیمنٹ میں چانسلر کے انتخاب کیلئے ہونیوالی ووٹنگ میں انجیلا مرکل نے 364 ووٹ حاصل کئے۔ انجیلا مرکل کی مخالفت میں 315 ووٹ پڑے جبکہ 9 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

(جاری ہے)

جرمنی کی مخلوط حکومت انجیلا مرکل کی سی ڈی یو، ان کی ہم خیال جماعت سی ایس یو اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی پر مشتمل ہے۔چانسلر منتخب ہونے کے بعد جرمن صدر فرینک والٹر اسٹیمنیئر نے انجیلا مرکل سے عہدے کا حلف لیا۔جرمن چانسلر عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ فرانس کا کریں گی جہاں وہ 22 اور 23 مارچ کو ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کریں گی اور فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کے ساتھ یورپی یونین کے قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے اہم بات چیت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :