ایگریکلچر انجینئرنگ ایمپلائز یونین نے یونین کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا

بدھ 14 مارچ 2018 22:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) ایگریکلچر انجینئرنگ ایمپلائز یونین نے یونین کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد رفیق لہڑی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق آئندہ ماہ چار تاریخ کو ہونے والے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔16 مارچ کو انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند اٴْمیدوار اپنے کاغذات نامزدگی مذکورہ کمیٹی کے پاس جمع کروائیں گی17 مارچ کو کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع اور18 تاریخ کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد19 مارچ کو انتخابات میں حصہ لینے والے پینلز کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے جبکہ یونین کے انتخابات4 اپریل کو ہونگے۔