وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف پی پی پی کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے کے پی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی

بدھ 14 مارچ 2018 21:11

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف پی پی پی کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف پی پی پی کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے کے پی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی،وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء پی پی پی کے رکن اسمبلی ضیا اللہ آفریدی نے جمع کرائی۔تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کرپشن کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف نیب میں کرپشن کی تحقیقات شروع ہیں۔پرویز خٹک اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :