عالمی برادری کو پاکستان لانے پر فخر ہے، چیئرمین مارٹن ڈاؤ گروپ جاوید آکھائی

مارٹن ڈاؤ نے نٹ شیل اور وزارت منصوبہ بندی، ترقیات اور اصلاحات کے اشتراک سے دوسری لیڈرز ان اسلام آباد بزنس کانفرنس کا افتتاح کیا

بدھ 14 مارچ 2018 22:03

عالمی برادری کو پاکستان لانے پر فخر ہے، چیئرمین مارٹن ڈاؤ گروپ جاوید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) مارٹن ڈاؤ گروپ کے چیئرمین جاوید آکھائی نے Nutshell forum اور وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی اور ریفارم کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے 14 مارچ 2018 کو سرینا ہوٹل، اسلام آباد میں منعقد ہونے والی دوسری ’’Leaders in Islamabad‘‘ کاروباری سربراہی کانفرنس کا افتتاح کیا۔تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے جناب جاوید آکھائی نے اپنے افتتاحی خطاب میں ورلڈ اکنامک فورم کی ویب سائٹ سے BMI ریسرچ کا حوالہ دیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان دنیا کے 10 ابھرتے ہوئے ملکوں میں سے ایک ہے اور آئندہ دہائی میں عالمی ترقی میں ممکنہ طور پر سب سے بڑا کردار ادا کرے گا۔

لیڈرز ان اسلام آباد کاروباری سربراہی کانفرنس اعلیٰ درجے کی شہرت رکھنے والی اور بھرپور طریقے سے شرکت کیے جانے والی پاکستان کی کاروباری سربراہی کانفرنس ہے جس میں Ivy league جامعات سے تعلق رکھنے والے ممتاز پروفیسرز اور عالمی چیف ایگزیکٹو آفیسرز سمیت 20 بین الاقوامی مقررین شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیڈرز ان اسلام آباد کاروباری سربراہی کانفرنس 2018 میں شرکت کرنے والے 800 وفود میں چین، GCC اور دیگر ریجنل ممالک کے کاروباری وفود بھی شامل ہیں۔

اس سال کی سربراہی کانفرنس کا موضوع ’مستقبل کی تبدیلی‘ ہے جہاں جدت پسند، رہنما اور مستقبل کے حوالے سے غور و فکر کرنے والے افراد اپنے خیالات اور آئیڈیاز پیش کرنے کیلئے ایک جگہ جمع ہوئے ہیں۔ کانفرنس کے پہلے دن خطاب کرنے والے مقررین میں وفاقی وزیر برائے داخلہ، پلاننگ، ڈیولپمنٹ اور اصلاحات پروفیسر احسن اقبال، گورنر سندھ محمد زبیر، اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر برونو اولیئرہوک اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام انوشہ رحمان خان شامل تھے۔

ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مارٹن ڈاؤ کے چیئرمین جناب جاوید آکھائی نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم عالمی کاروباری برادریوں کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں اور اکٹھا ترقی کرنے کو اپنا مقصد بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کانفرنس کے موضوع ’’تبدیلی‘‘ پر رواں سال کے اوائل میں ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم میں بھی گفتگو اور بحث کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم میں پہلی بار ’’دی پاکستان پویلین‘‘لانچ کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس کی بدولت ہمارے entrepreneurs، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین، میڈیا، مالیاتی سروسز اور فلاحی کام کرنے والوں کو عالمی برادری سے بات کرکے روابط قائم کرنے میں مدد ملے گی جس سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ تبدیلی اور ترقی اس وقت ہوتی ہے جب آپ لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے اور بات کرنے کا موقع دیتے ہیں تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :