آٹھویں عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ

چوہدری سپورٹس نے گولڈن ایگلز کو3وکٹوں سے شکست دے دی

بدھ 14 مارچ 2018 21:03

آٹھویں عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) عامر کیبلز کے زیر اہتمام 8 ویں عامر کیبلز ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری۔ سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی تعداد پانچ ہو گئی۔ چوہدری سپورٹس نے گولڈن ایگلز کو3وکٹوںسے ہر دیا۔گولڈن ایگلزنے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میںتمام کھلاڑیوں کے نقصان پر142 رنز بنائے۔

رضوان اسلم44،محمد شہباز32 اورمحمد سعید نی18 رنز بناکر نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

چوہدری سپورٹس کی جانب سے اول خان نی2 جبکہ طارق حسین، عبدالوحید اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میںچوہدری سپورٹس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16.2اوورز میں7کھلاڑیوں کے نقصان پرپورا کر لیا۔عبدالوحید59، دستگیر بٹ 38 اور شفقت چوہدری 18ناٹ آوٹ رنز بنا کر نمایاں رہے۔گولڈن ایگلز کی جانب سے محمد حفیظ3 اور محمد سعید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔عرفان دلشاد اورضمیر حیدر امپائرز جبکہ فرخ الیاس راجہ ا سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پرمہمان خصوصی عامر الیاس بٹ نے عبدالوحید کے عمدہ کھیل پر انہیں مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :