چیئرمین پی سی سی کاصارفین کی شکایات پر علامہ اقبال ٹائون کا تفصیلی دورہ ،

4کیخلاف ایف آئی آر،4کو جرمانے وارننگ نوٹسز جاری ،سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کرنے والوں کو سراہا جاتا ہے‘ میاں عثمان کی گفتگو

بدھ 14 مارچ 2018 21:03

چیئرمین پی سی سی کاصارفین کی شکایات پر علامہ اقبال ٹائون کا تفصیلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے صارفین کی شکایات موصول ہونے پر علامہ اقبال ٹائون کا تفصیلی دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کا جائزہ لیا، گراں فروشی کرنے پر 4کے خلاف ایف آئی آر کااندراج،4کو بھاری جرمانے جبکہ 12کو وارننگ نوٹسز کا اجراء کیا گیا ۔

چیئرمین پی سی سی میاں عثمان نے انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ علامہ اقبال ٹائون کی اوپن مارکیٹوں میں ڈیپارٹمنٹل ،جنرل سٹورز، سبزیوں ،پھلوں اور گوشت کی دکانوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انتظامیہ کے لوگوںنے صارفین کے روپ میں خریداری کی اور وارننگ کے باوجود گراں فروشی سے باز نہ آنے والے 4دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرا کے موقع سے ہی گرفتار ،4کو بھاری جرمانے جبکہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے اور معمولی گراں فروشی پر 12دکانداروںکو وارننگ نوٹسز کا اجراء بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی سی میاں عثمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہیں اور اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کو یقینی بناتے ہیں انہیں بھرپور سراہا جاتا ہے ۔ کسی بھی دکاندار کے خلاف پہلی چیکنگ پر کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی بلکہ انہیں وارننگ نوٹس جاری ہوتا ہے اور دوبارہ چیک کرنے پر بھی گراں فروشی کی شکایات ہو تو کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :