وزیراعلیٰ شہبازشریف کا معروف قانون دان چوہدری محمد احسن بھون کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 14 مارچ 2018 20:56

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا معروف قانون دان چوہدری محمد احسن بھون کے والد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین و معروف قانون دان چوہدری محمد احسن بھون کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔