وزیراعلیٰ پنجاب کا نامور ماہر طبعیات سٹیفن ہاکنگ کے انتقال پر اظہار افسوس

سٹیفن ہاکنگ دور حاضر کے عظیم ترین سائنسدان تھے،ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی‘شہبازشریف

بدھ 14 مارچ 2018 20:56

وزیراعلیٰ پنجاب کا نامور ماہر طبعیات سٹیفن ہاکنگ کے انتقال پر اظہار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے نامور ماہر طبعیات سٹیفن ہاکنگ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سٹیفن ہاکنگ کی سائنس کے شعبے میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دور حاضر کے عظیم ترین سائنسدان تھے۔ سٹیفن ہاکنگ جیسی نابغہ روزگار شخصیات روز روز پیدا نہیں ہوتیں اور بیماری اورمعذوری کے باوجود ان کی سائنسی تخلیقات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیفن ہاکنگ کی طبعیات کے میدان میں تحقیقی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :