وزیراعلیٰ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے آن لائن ڈیٹا سائنس پراجیکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے نوعمر بھائیوں کو مبارکباد

بدھ 14 مارچ 2018 20:56

وزیراعلیٰ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے آن لائن ڈیٹا سائنس پراجیکٹ میں پہلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہارورڈ یونیورسٹی کے آن لائن ڈیٹا سائنس پراجیکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر لاہور کے نوعمر بھائیوں طیب اور طاہر کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ طیب اور طاہر نے 6 ماہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اپنی مہارت کی دھاک بٹھا دی ہے۔طیب اور طاہر جیسے نوجوان پاکستانی قوم کا روشن چہرہ ہیں۔ 19سالہ طیب اور 20 سالہ طاہر علامہ اقبال ٹائون لاہور کے رہائشی ہیں اور مائیکروسافٹ کمپنی نے پراجیکٹ میں حصہ لینے والی453 افراد میں سے کم عمر ترین ہونے کی بنا پر طیب اور طاہر کی فیس ادا کی ہے۔