وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا حقوق صارفین کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

بدھ 14 مارچ 2018 20:56

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا حقوق صارفین کے تحفظ کے عالمی دن کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اورصارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے لیکن صارفین کو بھی اپنے حقوق و فرائض سے شناسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصدصارفین میں ان کے حقوق کے بارے میں شعور عام کرناہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے تحت صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔صوبہ بھر میںکنزیومر پروٹیکشن ایکٹ نا فذ کیا جا چکا ہے، جس سے لاکھوں صارفین مستفید ہو رہے ہیں۔ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کنزیومر کورٹس قائم کی جا چکی ہیں۔کنزیومر کورٹس سے لاکھوں صارفین مستفید ہو رہے ہیں اورتاجریا مینو فیکچرر کے خلاف شکایت کی صورت میں کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں بغیر کورٹ فیس اور وکیل کے درخواست دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :