لوگوں کو اپنے اعمال کی وجہ سے جوتے پڑتے ہیں،خادم حسین رضوی

فیض آباد دھرنا دینے کا مقصد دولت کمانا نہیں تھا بلکہ آئین میں ختم نبوت میں ترمیم کے فیصلہ کو حکمرانوں سے واپس کروانا تھا،مرکزی امیر تحریک لبیک یا رسول اللہ

بدھ 14 مارچ 2018 20:56

لوگوں کو اپنے اعمال کی وجہ سے جوتے پڑتے ہیں،خادم حسین رضوی
قائدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی امیر مولانا خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنے اعمال کی وجہ سے جوتے پڑتے ہیں ،ملک میں اقوام متحدہ کا نظام رائج کرنے والوں کو جوتے ہی پڑیں گے،فیض آباد دھرنا دینے کا مقصد دولت کمانا نہیں تھا بلکہ آئین میں ختم نبوت میں ترمیم کے فیصلہ کو حکمرانوں سے واپس کروانا تھا ،مجھ پر کروڑوںروپے لینے کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے، تحفظ ناموس تاجدار ختم نبوت کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ ہر گز نہیں کریں گے،مسئلہ ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دیں گئے ،تحریک لبیک یا رسول اللہ کا کارواں ملک میں نظام مطصفیٰ ﷺ کے عملی نفاذ تک جدوجہد جاری رکھے گا ، وہ جناح پارک قائدآباد میں تاجدار ختم نبوت و نظام مطصفیٰﷺ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے نصاب سے قرآن کی تعلیم کو نکال دیا ہے مسلمان قرآن کو مضبوطی سے تھام لیں تو ناکام نہیں ہو گے جب تک ملک میں محمد عربی ﷺ کا دین نافذ العمل نہیں ہو جاتا تو اس وقت تک ملک میں قتل غارت ختم نہیں ہو سکتی ،ایمان کا سودا کرنے والے حکمران کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ملک کو لوٹنے والوں حکمرانوں و سیاست دانوں کو آئندہ قومی الیکشن میں عوام مسترد کرکے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے امیدوار کو ووٹ کی پرچی استعمال کرکے آئین ختم نبوت کو محفوظ کے لیے ہمارا ساتھ دیں تاکہ اسلامی ریاست میں نظام مصطفیٰ ﷺ رائج کرکے مغربی نظام کا خاتمہ کر سکیں