پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گی:شہبازشریف
زرداری نیازی گٹھ جوڑ نے پنجاب کی ترقی سے خائف سوچ سے جنم لیا، عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں جھوٹ اور دغابازی کی سیاست کرنے والے قوم کے رہنما نہیں ہوسکتے، نیازی نے بیماری کو گلے لگا لیا ایک نے روشنیوں کے شہر کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا اور دوسرے نے پشاور کی خوبصورتی کو برباد کرکے رکھ دیا،جنوبی پنجاب سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں کو بھی لاہور کی طرح جدید اور ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور دیگر ارکان سے گفتگو
بدھ 14 مارچ 2018 20:56
(جاری ہے)
خیبرپختونخوا اور سندھ کے عوام بے پناہ مسائل کا شکار اور بے بسی کا نمونہ بن کر رہ گئے۔ جھوٹ اور دغابازی کی سیاست کرنے والے قوم کے رہنما نہیں ہوسکتے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کاوشوں سے توانائی بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا۔ لاہور، ملتان، اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام آج جدید ترین اور آرام دہ ٹرانسپورٹ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی میٹرو کی طرح دنیا کی شاندار ٹرانسپورٹ لائیں گے۔ کاشتکاروں کے لئے سستی کھاد، سستی بجلی، بلاسود قرضوں کی فراہمی کے عمل کو ہمیشہ سراہا جائے گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں کو بھی لاہور کی طرح جدید اور ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز فراہم کئے گئے۔ جنوبی پنجاب کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان معاشی تفاوت دو رکرنے کے لئے مزید اختراعی پروگرام متعارف کرائیں گے۔ تعلیم اور صحت کے ترقیاتی منصوبوں کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ عوام کو شاندار اور بے مثال سہولتیں فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔ رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.