سیاسی محرومیاں دور کرنے کیلئے شہباز شریف کا مسلم لیگ ن پنجاب کا صدر جنوبی پنجاب ..
تازہ ترین : 1

سیاسی محرومیاں دور کرنے کیلئے شہباز شریف کا مسلم لیگ ن پنجاب کا صدر جنوبی پنجاب سے منتخب کرنے کا فیصلہ

سیاسی محرومیاں دور کرنے کیلئے شہباز شریف کا مسلم لیگ ن پنجاب کا صدر ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ 2018ء) سیاسی محرومیاں دور کرنے کیلئے شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کا صدر جنوبی پنجاب سے منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ن لیگ کا صدر بنتے ہی پارٹی میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی ہے۔ پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد شہباز شریف نے سب سے اہم فیصلہ مسلم لیگ ن پنجاب کی صدارت کے حوالے سے کیا ہے۔

سیاسی محرومیاں دور کرنے کیلئے شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کا صدر جنوبی پنجاب سے منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔ جبکہ دیگر صوبوں کے صدور کے ناموں کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شہباز شریف نے گزشتہ روز ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارٹی صدارت سنبھالی تھی۔ شہباز شریف کو نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کا صدر منتخب کروایا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 19:21:12

اس خبر پر آپ کی رائے‎