Live Updates

کل ملتان میں مستقبل کے وزیر اعظم عمران خان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی

چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے منتخب ہونے سے وفاق مضبوط ہوگا ،عمران خان کی قیادت میںپی ٹی آئی پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی، وائس چیئرمین تحریک انصاف

بدھ 14 مارچ 2018 20:41

کل ملتان میں مستقبل کے وزیر اعظم عمران خان کا والہانہ استقبال کیا جائے ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کل ملتان میں مستقبل کے وزیر اعظم عمران خان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے منتخب ہونے سے وفاق مضبوط ہوگا ،عمران خان کی قیادت میںپی ٹی آئی پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی ،عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو قوم کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہانیاں میں سابق چیف سیکر ٹری پنجاب حفیظ اختر رندھاوا کے بھتیجے چوہدری جواد اسلم رندھاوا کی وفات پر تعزیت کے بعد بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک عمران خان کا آج بروز جمعرات دورہ ملتان جنوبی پنجاب کی سیاست میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا پی ٹی آئی رہنما کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں بلوچستان جیسے چھوٹے صوبے سے چیئرمین سینیٹ کا منتخب ہونا خوش آئند ہے اس سے وفاق مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو قوم کو گرداب سے نکال سکتے ہیں ،آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی اور عمران خان ہی مستقبل کے وزیر اعظم ہوں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات