ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں ہفت روزہ سپرنگ فیسٹیول 2018 اختتام پذیر

بدھ 14 مارچ 2018 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزلا ہور کے راوی کیمپس پتو کی میں ایک ہفتہ سے جاری سپرنگ فیسٹیول 2018 کی گذشتہ روزاختتامی تقریب منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پا شانے کی اور مختلف مقا بلو ں میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمو ں میں ٹرافیاں تقسیم کیںجبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں پرو فیسر ڈاکٹر انجم خلیق ،پرو فیسر ڈاکٹر اطہر محمود، ڈاکٹر نور خان کے علاوہ طلبہ اور فکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سپرنگ فیسٹیول میںبی ایس زُوا لو جی کی ٹیم نے ٹرا فی آف دی ائیر 2018حا صل کر کے فا تح قرار پا ئی جبکہ ایم فل زُوا لو جی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن اوربی ایس ڈیری ٹیکنا لو جی کی ٹیم نے تیسر ی پو زیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اُس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے جشن بہاراں کے مختلف مقابلوں میں بھرپور انداز میں حصہ لینے پر طلبہ کی تعریف کی اور کہا کہ اس قسم کے غیر نصا بی سر گر میوں میں شرکت طلبہ کی کردار سازی کے لیئے انتہائی ضروری ہے۔

ہفت روزہ جشن بہاراں فیسٹیول میںمختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں نعت خوانی ، قرات، پوسٹر/ ما ڈل، ڈرامہ، میوزک،سوا لیہ، تقریروں اورغزل کے مقا بلے شامل ہیں ۔دریں اثنا وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے را وی کیمپس پتو کی میں زوالو جیکل میو زیم کا بھی افتتا ح کیا اور وہاں مو جود سہو لیا ت کا جا ئزہ بھی لیا ۔میو زیم کا قیام طلبہ کیلیئے تعلیمی و تحقیقی اعتبار سے قدیم حیا تیا ت ،جا نورو ں کی تنو ع،جنگلی زند گی، در جہ بندی اور اُن کے ما حو ل کے بارے میںجا ننے کے لیئے انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے۔

قبل ازیںکر یکٹر بلڈنگ سو سا ئٹی نے را وی کیمپس پتو کی میں صفا ئی اور ہر یا لی کو فرو غ دینے کی غر ض سے واک کا اہتمام کیا ۔ جس کی قیا دت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی اور اے بلاک کا چکر لگا یا اُن کے علا وہ را وی کیمپس پتو کی کے مختلف شعبہ جات سے طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران کی بڑ ی تعداد نے واک میںشر کت کی۔