Live Updates

فیصل آباد سے مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن کی چیئرمین عمران خان سے ملاقات

اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

بدھ 14 مارچ 2018 20:38

فیصل آباد سے مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن  کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) فیصل آباد سے مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ، اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے فیصل آباد سے رکن صوبائی اسمبلیرضا نصر اللہ گھمن نے گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات کی اور اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پارٹی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے تاریخی جدوجہد کی،ووٹ کی حرمت اور انتخابات کی شفافیت کیلئے عمران خان کا 126روزہ دھرنا پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سنہری باب ہے ،پنجاب میں عوام تبدیلی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور عمران خان کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ نصراللہ گھمن اور ان کے ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں،پاکستان اور اسکے سیاسی نظام کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے، نئے پاکستان کی تعمیر کی منزل انشاء اللہ قریب ہے، ملک بھر خصوصاً پنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں،عوامی رابطہ مہم کے جاری مرحلے کے بعد ملک گیر انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات