غیر ملکی بینک اکائونٹس کیس:چیف جسٹس کا گورنر اسٹیٹ بینک کی عدم موجودگی پر سخت اظہار برہمی

ملک کاپورا نظام ایلیٹ طبقے کوسپورٹ کرتاہے ،لوگ اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید کر فارن اکاونٹ سے باہر بھیج دیتے ہیں، کیا حکومت سو رہی ہی ایف بی آرکیا کر رہا ہے، چیف جسٹس کے دوران سماعت ریمارکس آئندہ سماعت پر گورنر سٹیٹ بینک کی طلبی ،سماعت 20 مارچ تک ملتوی

بدھ 14 مارچ 2018 20:35

غیر ملکی بینک اکائونٹس کیس:چیف جسٹس کا گورنر اسٹیٹ بینک کی عدم موجودگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ملک کاپورا نظام ایلیٹ طبقے کوسپورٹ کرتاہے ،،لوگ اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید کر فارن اکاونٹ سے باہر بھیج دیتے ہیں، کیا حکومت سو رہی ہی ایف بی آرکیا کر رہا ہے، بیرون ممالک جائیدادوں کی پہلے تفصیلات آجائیں پھردیکھیں گے کیا قانون سازی ہوسکتی کیا فیصلہ دیا جا سکتاہے یہ ریمارکس چیف جسٹس نے پاکستانیوں کے غیر ملکی بینک اکائونٹس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران دیئے ہیں ۔

بدھ کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پاکستانیوں کے غیرملکی بینک اکاونٹس، املاک سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی،چیف جسٹس نے گورنر اسٹیٹ بینک کی عدم موجودگی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں موجود ہونا چاہیے تھا، عدالت ان پر انحصارکر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر بنی کمیٹی نے تجاویز و سفارشات پیش کردی ہیں، فارن کرنسی کی منتقلی اورچیک اینڈ بیلنس سے متعلق قوانین میں ترمیم کی سفارش کی گئی ہے،دیگر ممالک کے ساتھ معاہدوں کے مسائل بھی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کمیٹی کی تجاویز اتنی متاثرکن نہیں لگیں،یہ تو ہم بھی لکھ سکتے ہیں،کمیٹی کومستقل کر دیتے ہیں وہ بیرون ممالک سے پیسہ واپس لاکر دے۔ سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ رقوم کی بیرون ممالک منتقلی روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، اس حوالے سے کئی اجلاس ہوچکے ہیں، قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کی منظوری درکار ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہرلیکس میں پاکستانیوں کی بیرون ممالک جائیدادیں آتی ہیں، ملک کاپورا نظام ایلیٹ طبقے کوسپورٹ کرتاہے، حکومت کو ابتک ایکشن لیناچاہیے تھا، چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت آرڈیننس بھی جاری کرسکتی ہے، ملک کاپیسہ باہر جانے سے تباہی ہوتی ہے، ایف بی آر اور حکومت نے ابتک کیا کیاہی لوگ اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید کر فارن اکاونٹ سے باہر بھیج دیتے ہیں، کیا حکومت سو رہی ہی آئندہ سماعت پر گورنر اسٹیٹ بینک بھی پیش ہوں، روزانہ کی بنیاد پر کیس کو چلائیں گے۔

پاکستان کے شہریوں کی بیرون ممالک جائیدادوں کی پہلے تفصیلات آ جائیں پھردیکھیں گے کیا قانون سازی ہوسکتی کیا فیصلہ دیاجاسکتاہے، بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر گورنر سٹیٹ بینک کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت بیس مارچ تک ملتوی کر دی ۔۔