برائن برادرز انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 14 مارچ 2018 20:35

برائن برادرز انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
انڈین ویلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، برائن برادرز نے پری کوارٹر فائنل میں مریرو اور کارینو بسٹا پر مشتمل اسپینش جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

انڈین ویلز کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈیوڈ مریرو اور پبلو کارینو بسٹا پر مشتمل اسپینش جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔۔

متعلقہ عنوان :