پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری

انگلش کپتان آئن مورگن نے پی ایس ایل 3 کے میچز کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 مارچ 2018 19:11

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ انگلش کپتان آئن مورگن نے پی ایس ایل 3 کے میچز کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کےمطابق تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 کا میلہ پوری آب و تاب سے متحدہ عرب امارات میں جاری و ساری ہے۔کرکٹ کا یہ شاندار میلہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو رہا ہے جس کے بعد اس کے آخری 3 میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

دو میچ لاہور جبکہ اسکا فائنل 25مارچ کو کراچی میں ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ انگلش کپتان آئن مورگن نے پی ایس ایل 3 کے میچز کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ دلچسپ مرحلےمیں داخل ہوگئی ہے۔پاکستان میں گزشتہ سال پی ایس ایل فائنل کافی مثبت تھا۔ پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلیے پاکستان بھی جاؤں گا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے، امید ہےجلد پوری کرکٹ پاکستان میں ہوگی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے آئن مورگن پی ایس ایل کے حتمی میچوں کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر چکے تھے۔

متعلقہ عنوان :