فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈیقومی کا نفر نسافتتاحی تقریب کل ہوگی

بدھ 14 مارچ 2018 19:46

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے شعبہ بیہوریل سائنسزکے زیر اہتمام -’’ روز مرہ زندگی میں برداشت رواداری اور صحت و تندرستگی ‘‘ کے موضوع پر تین روزہ قومی کا نفر نس کی افتتاحی تقریب 15 مارچ کو 10 بجے منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

تقریب کی مہمان خصوصی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی فائونڈر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم ہوگی جبکہ مہمان گرامی پرو فیسر ڈاکٹر افتخار۔این۔ حسن کے علاو ہ وائس چانسلر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر اور متعلقہ شعبہ کی فیکلٹی ممبران اور طالبات شر کت کریں گی۔