سرینگر ،تین نوجوانوں کی ہلاکت کیخلاف مختلف علاقوں میں مسلسل تیسرے روز بھی ہڑتال

تمام کاروباری مراکز، دکانیں، سکول بند رہے

بدھ 14 مارچ 2018 19:46

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میںپیر کوضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں عیسیٰ فاضلی سمیت تین نوجوانوں کی شہادت پر سرینگر کے علاقے صورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آج مسلسل تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بچھپورہ،عمرہائر، پاندچھ، الٰہی باغ، ناگہ بل اور احمد نگرکے علاقوں میں تمام دکانیں اورکاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت نہ ہونے کے برابر تھی ۔

عیسیٰ فاضلی کا تعلق سرینگر کے علاقے صورہ سے تھا۔ بھارتی فوجیوں نے ان کو دو ساتھیوں کے ہمراہ ضلع اسلام آباد کے علاقے ہاکورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ دریں اثناء آج گاندربل کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں کلاس ورک معطل رہا ۔ یہ حکم نامہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگھلا نے نوجوانوں کی شہادت پر طلباء کے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر جاری کیا ۔

متعلقہ عنوان :