احتساب عدالت، سینیٹر اسحاق ڈار کیخلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت 20 مارچ تک ..
تازہ ترین : 1

احتساب عدالت، سینیٹر اسحاق ڈار کیخلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی

احتساب عدالت، سینیٹر اسحاق ڈار کیخلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) احتساب عدالت اسلام آباد نے سینیٹر اسحاق ڈار کیخلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سینیٹر اسحاق ڈار کیخلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت کی ۔ اس موقع پر صدر نیشنل بینک سمیت ضمنی ریفرنس میں تین ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے کہا کہ مزید کارروائی 16 مارچ تک ملتوی کر دیتے ہیں تاہم صدر نیشنل بینک سعید احمد کے وکیل نے کہا کہ وہ 16 تاریخ کو بعض مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 19:44:25

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :