وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی قطری وزیر اعظم عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ التھانی سے ملاقات

دونوں ممالک کے درمیان دفاعی پیداوار پر مختلف مسائل اور تعاون کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 14 مارچ 2018 19:44

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی قطری وزیر اعظم عبداللہ ..
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے دیوان ایمری میں قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ التھانی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی پیداوار پر مختلف مسائل اور تعاون کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے دیوان ایمری میں قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ التھانی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر کے ہمراہ دفاعی حصول کے پارلیمانی سیکریٹری سردار منصب علی ڈوگر ، وزارت دفاعی پیداوار کے ایڈیشنل سیکریٹری میجر جنرل طارق غفور اور قطر میں پاکستانی سفیر شہزاد احمد بھی موجود تھے ۔پاکستانی وفد 12تا 14 مارچ 2018ء تک دوحہ انٹر نیشنل میری ٹائم دفاعی نمائش اور کانفرنس (DIMDEX) میں شرکت کیلئے دوحہ کے دورے پر ہے۔ ملاقات کے دوران پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی پیداوار پر مختلف مسائل اور تعاون کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں دفاعی تعاون کے شعبوں میںباہمی تشویش کے مسائل بھی زیر بحث آئے ۔قطری وزیراعظم نے دفاع اور سلامتی کے شعبہ میں پاکستان کے تعاون کاخیر مقدم کیا ۔