پارلیمنٹ صحیح معنوں میں عوام کی نمائندگی کرتی ہے ،مضبوطی میں ہی جمہوریت کی مضبوطی پوشیدہ ہے، ممنون حسین

پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے چیئرمین سینیٹ کا کردار بہت اہم ہے، امید ہے پارلیمنٹرینز عوام کی فلاع و بہبود کیلئے قانون سازی کرینگے تاکہ عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھے، صدر مملکت کی نو منتخب چیئرمین سینیٹ سے گفتگو

بدھ 14 مارچ 2018 19:44

پارلیمنٹ صحیح معنوں میں عوام کی نمائندگی کرتی ہے ،مضبوطی میں ہی جمہوریت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ صحیح معنوں میں عوام کی نمائندگی کرتی ہے اس کی مضبوطی میں ہی جمہوریت کی مضبوطی پوشیدہ ہے،پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے چیئرمین سینیٹ کا کردار بہت اہم ہے،امید ہے پارلیمنٹرینز عوام کی فلاع و بہبود کیلئے قانون سازی کرینگے تاکہ عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے یہ بات بدھ کو نومنتخب چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔ صدر مملکت نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہی صحیح معنوں میں عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور اس کی مضبوطی میں ہی جمہوریت کی مضبوطی پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے چیئرمین سینیٹ کا کردار بہت اہم ہے۔ صدر مملکت نے توقع کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹرینز عوام کی فلاع و بہبود کیلئے قانون سازی کرینگے تاکہ عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔