نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کا فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

بدھ 14 مارچ 2018 19:40

ساہیوال۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد کے ذیلی ادارہ نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کی ٹیم نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ساہیوال کیمپس میں فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کادورہ کیا ، ٹیم نے پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق بٹ کی سربراہی میں شعبہ کا تفصیلی معائنہ کیا ، ٹیم کے دیگر اراکین میں پروفیسر ڈاکٹر عمیر باجوہ ‘ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر شیخ ‘ کونسل کے سیکرٹری نصیر عالم اور ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ مہتاب شامل تھے ، انہوںنے کیمپس کے انتظامی امور ، ہائی ٹیک لیب لائبریری اور دیگر متعلقہ سہولیات کی احسن طریقہ سے فراہمی پر کیمپس انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ، انہوںنے کیمپس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات سے بھی تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر کیمپس طلباء نے شعبہ جات میں فراہم کی گئی سہولیات پر بھرپور اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا اور سائنس اور فوڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ کو ایک شاندار اضافہ قراردیا ، یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایچ ای سی کونسل کے دورہ سے فوڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ میں مجموعی طور پر مثبت تبدیلی آئی ہے ، اس موقع پر کیمپس انتٰظامیہ نے ایچ ای سی ٹیم کا شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ کونسل اراکین مستقبل میں ان کی راہنمائی کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :