پاکپتن کلب نے کمشنرگولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

بدھ 14 مارچ 2018 19:40

پاکپتن کلب نے کمشنرگولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا
عارف والا۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) کمشنرگولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل پاکپتن کلب نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق الفرید سٹیڈیم عارفوالامیں کمشنر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ منعقدہوا جس کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا الطاف حسین تھے ،فائنل میچ میں پاکپتن کلب کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ساہیوال کلب کی ٹیم کو دوصفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسراکبر مراد، ڈی ایس او پاکپتن فیصل عمران اور ٹی ایس او عارفوالا عمران حسین کمبوہ بھی موجودتھے ،آخرمیں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر الطاف حسین نے کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوںمیں گولڈ ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :