کونسی خاص وجہ تھی کہ بنی گالہ اور کراچی سے آنے والے سنجرانی کے دربار پر جا کر جھک گئے، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

بدھ 14 مارچ 2018 19:33

کونسی خاص وجہ تھی کہ بنی گالہ اور کراچی سے آنے والے سنجرانی کے دربار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بنی گالہ اور کراچی سے آنے والے سنجرانی کے دربار پر جا کر جھک گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل بھی کہا تھا کہ پتہ چلنا چاہئے کہ کیا وجہ تھی کہ کراچی سے آنے والوں کو بھی صرف سنجرانی کا دربار یاد آیا اور بنی گالہ والے بھی اسی دربار میں جا کر جھک گئے۔ انہوں نے کہا کہ کونسی خاص وجہ تھی کہ سارے وہاں جا کر جھکے، وہ وجہ عوام کے سامنے آنی چاہئے۔