انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

بدھ 14 مارچ 2018 19:19

انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اورسعودی ریال کی قدرمیں استحکام جبکہ یورو، برطانوی پائونڈ اوع چینی یوآن کی قدر میں اضافہ اوریواے ای درہم کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 110.56 روپے سے بڑھ کر 110.57 روپے اور قیمت فروخت 110.66 روپے سے بڑھ کر 110.67 روپے ہو گئی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید111.50روپے اور قیمت فروخت111.80روپے پرمستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یورو کی قدر میں80 پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ایک روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید 136.50 روپے سے بڑھ کر 137.30 روپے اور قیمت فروخت 138.00 روپے سے بڑھ کر 138.80 روپے جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 154.00 روپے سے بڑھ کر 155.00 اور قیمت فروخت 155.50 روپے سے بڑھ کر 156.50 روپے ہو گئی ۔

بدھ کو سعودی ریال کی قیمت میں استحکام جبکہ یو اے ای درہم کی قدر میں5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.55 روپے اور قیمت فروخت29.80روپے پر مستحکم اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید30.30 روپے سے گھٹ کر30.25روپے اور قیمت فروخت30.60 روپے سے گھٹ کر30.55روپے ہوگئی۔بدھ کو چینی یوآن کی قیمت خرید میں70پیسے اور قیمت فروخت میں90پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 17.50 روپے سے بڑھ کر18.20روپے اور قیمت فروخت 18.30 روپے سے بڑھ کر19.20روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :