بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 7ڈالر کا اضافہ

بدھ 14 مارچ 2018 19:19

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 7ڈالر کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 7ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200 روپے مہنگا ہو گیا ۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید7 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1318 ڈالر سے بڑھ کر 1325 ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں172 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت 56450 روپے سے بڑھ کر 56650 اور 10 گرام سونے کی قیمت 48385 روپے سے بڑھ کر 48557 روپے ہو گئی ۔بدھ کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں30روپے اور دس گرام کی قیمت میں25.72روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیت فی تولہ چاندی کی قیمت 780روپے سے گھٹ کر750 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت668.57روپے سے گھٹ کر 642.85روپے ہوگئی ۔