پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،کے ایس ای 100انڈیکس 2 نفسیاتی حدوں سے گرگیا

سرمایہ کاری مالیت میں1 ارب21 کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت30.37 فیصدزائدجبکہ49.07فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ

بدھ 14 مارچ 2018 19:19

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،کے ایس ای 100انڈیکس 2 نفسیاتی حدوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ تیزی کے بعد کاروبار ی ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اتار چڑھاوکے بعد مندی کا رجحان غالب رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 43600 اور43500کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں1 ارب21 کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت30.37 فیصدزائدجبکہ49.07فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کو مارکیٹ کا آغاز ملے جلے رجحان سے تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 43346پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیا تاہم حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی برویکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈز،اسٹیل اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس کی 43400کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتار چڑھائو کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس210.36 پوائنٹس کمی سے 43407.72 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر379 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی186کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،173 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔بدھ کو19کروڑ84 لاکھ32 ہزار390 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو منگل کی نسبت4کروڑ61 لاکھ9ہزار80شیئرززائد ہے ۔

سرمایہ کاری مالیت میں1ارب21کروڑ22لاکھ88ہزار526روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر90کھرب65ارب26 کروڑ25 لاکھ59ہزار315 روپے ہو گئی ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت64.95 روپے اضافے سی2100.00 روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت53.17 روپے اضافے سی2134.17 روپے ہو گئی ۔

نمایاں کمی بھنیرو ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت35.00 روپے کمی سی665.00 روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت28.83 روپے کمی سے 2900.00 روپے ہو گئی ۔بدھ کو لوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں3کروڑ22لاکھ8ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت59پیسے اضافے سے 9.77 روپے اور فوجی فوڈزلمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ28لاکھ4ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت95پیسے اضافے سی28.64 روپے پر بند ہوئی ۔بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس184.89 پوائنٹس کمی سے 21663.29 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس485.01پوائنٹس کمی سے 73853.61 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس0.37 پوائنٹس اضافے سی31576.93 پوائنٹس ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :