سام سنگ کی جانب سے S9/S9+ کے بارے میں ریٹیلرز معلومات کو بڑھانے کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

بدھ 14 مارچ 2018 19:17

سام سنگ کی جانب سے S9/S9+ کے بارے میں ریٹیلرز معلومات کو بڑھانے کیلئے تربیتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) سام سنگ جو ایوارڈ یافتہ ایجادات اور طاقتور ڈیوائسز کا عالمی لیڈر ہے، نے اپنی جدید ڈیوائس سام سنگ گلیکسی S9/S9+ کے بارے میں ریٹیلرز کی معلومات کو بڑھانے کے لئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ تربیتی پروگرام گلیکسی S9 اور S9+ خریدنے والے صارفین کی معاونت کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

سام سنگ نے اپنے ریٹلرز کیلئے یہ جدید تربیتی پروگرام 12 مارچ کو کراچی، 13 مارچ کو اسلام آباد اور 14 مارچ کو لاہور میں منعقد کیا۔ تربیتی پروگرام میں سام سنگ کی جانب سے اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی فروخت کے بارے میں ریٹیلرز کو تربیت فراہم کی گئی۔ سام سنگ پاکستان کے صدر وائی جے کم نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے ریٹیل نیٹ ورک کی تربیت اور فرنٹ لائن پرسنلز کی مہارت میں اضافہ کرنا سام سنگ کی اولین ترجیح ہے۔ S9 اور S9+ کے اجراء کے ساتھ صارفین اب اپنے کیمرہ تجربات سے زیادہ مستفید ہوں گے اور یہ تربیتی پروگرام ہمارے شراکت داروں کو صارفین تک نئے دلچسپ فیچرز کے بارے میں آگاہ کرنے کے قابل بنائے گا۔