متاثرین کی 97 فیصد لوگوں کوواپس اپنے علاقوں میں آبا د کیا جاچکاہے،اقبال ظفرجھگڑا

بدھ 14 مارچ 2018 20:26

متاثرین کی 97 فیصد لوگوں کوواپس اپنے علاقوں میں آبا د کیا جاچکاہے،اقبال ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہا کہ قبائلی علاقوں سے عارضی طورپر نقل مکانی پرمجبورمتاثرین کی 97 فیصد لوگوں کوواپس اپنے علاقوں میں آبا د کیا جاچکاہے اورباقی ماندہ تین فیصد کی دوبارہ آبادکاری بھی جلدیقینی بنائے جائیگی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ فاٹا میں انفراسٹرکچر کی بحالی سمیت تعمیرنواورقبائلی عوام کو دیگربنیادی ضررویات زندگی سہولیات کی فراہمی کی مختلف ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے۔

وہ اقوا م متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے تعاون انسانی امور(یواین اوسی ایچ ای) کے ایک اعلی سطحی وفد سے گفتگوکررہے تھے جس میں ڈائریکٹر آپریشن جان گنگ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔ وفدمیں مسزکیتھرین ہاورڈ، مسزہیلی یوسی کیلا، نیل ہانس بوہنے،طارق طالہامہ اوروحیدانورشامل تھے اس موقع پر ڈی جی پراجیکٹس فاٹااورپرنسپل سیکرٹری ٹوگورنر کے علاوہ فاٹا سیکرٹریٹ کے دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنرنے کہاکہ قبائلی عوام کومختلف فنی علوم میں تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپناروزگارشروع کرسکیں۔اسکے علاوہ ملک کے مختلف اعلی تعلیمی اداروں میں سکالرشپ کے تحت قبائلی طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت نے قبائلی علاقوں میں توانائی کے مسئلے پرقابوپانے کے سلسلے میں سولرائزیشن کامنصوبہ شروع کیاہے اوردیگرضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے قبائلی ٹی ڈی پیز کی فلاح وبہبود کے حوالے سے حکومت کی معاونت کرنے کے سلسلے میں ادارے کے تعاون کوسراہااورعالمی برادری پرزوردیاکہ وہ قبائلی عوام کو ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی میں اپناکردار اداکریں۔ گورنرنے اس موقع پر ادارے کی جانب سے قبائلی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہااورفاٹاسیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام کوادارے کے ساتھ مربوط روابط رکھنے کی ہدایت کی۔ ن#