موجودہ حکومت ملک میں آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،انوشہ رحمن

13ء میں آئی ٹی کی برآمدات 200 ملین ڈالر سے کم تھیں جو اب 3.3 ارب ڈالر سے اوپر پہنچ گئی ہیںجو 2020ء تک 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، وزیر مملکت کا لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب

بدھ 14 مارچ 2018 19:12

موجودہ حکومت ملک میں آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،2013ء میں آئی ٹی کی برآمدات 200 ملین ڈالر سے کم تھیں جو اب 3.3 ارب ڈالر سے اوپر پہنچ گئی ہیںجو 2020ء تک آئی ٹی کی برآمدات 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے یہ بات بدھ کو وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، مارٹن ڈو اور نیٹ شیل کے زیر اہتمام’لیڈرز ان اسلام آباد‘ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے جس کی بدولت تھری جی، فور جی سروسز سے لوگ استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی سروسز بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں اور قبائلی علاقوں میں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء میں آئی ٹی کی برآمدات بہت کم تھیں لیکن جب حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ایک بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے آج آئی ٹی کی برآمدات 3.3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اصل اعداد و شمار اس سے بھی زیادہ ہیں کیونکہ کئی کمپنیاں اپنے صحیح اعداد و شمار ظاہر نہیں کر رہیں۔

متعلقہ عنوان :