امریکی کمانڈرجنرل جان نکلسن نے طالبان کوواپسی کیلئے آپشن دے دیا

طالبان کےپاس مذاکرات کیلئےیہ بہترین وقت ہے،اس کےبعدطالبان کیلئےبہترنہیں صرف برا ہی ہوگا،لگتا ہے طالبان بھی جنگ سے تھک چکے ہیں۔بگرام ایئربیس پرمیڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 مارچ 2018 18:03

امریکی کمانڈرجنرل جان نکلسن نے طالبان کوواپسی کیلئے آپشن دے دیا
کابل(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ 2018ء) : افغانستان میں امریکی اتحادی افواج کےکمانڈرجنرل جان نکلسن نے طالبان کو واپسی کیلئے آپشن دے دیا۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے پاس مذاکرات کیلئے یہ بہترین وقت ہے،اس کے بعد بہتر نہیں صرف برا ہی ہوگا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے افغانستان میں بگرام ایئربیس پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان بھی ہم سب کی طرح اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ طالبان ایک فریم ورک میں رہتے ہوئے کام کا طریقہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ طالبان کے پاس اب مذاکرات کیلئے یہ بہترین وقت ہے۔ لیکن اس کے بعد طالبان کیلئے بہتر نہیں صرف برا ہی ہوگا۔ جنرل نکلسن نے مزید کہا کہ لگتا ہے طالبان بھی اس جنگ سے تھک چکے ہیں اور اب گھرواپس جا کرجینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان بھی ہم سب کی طرح اس جنگ کاخاتمہ چاہتے ہیں۔جبکہ طالبان میں کچھ ایسے بھی ہیں جوکبھی بھی مذاکرات نہیں چاہئیں گے۔

متعلقہ عنوان :