ویپن انیجا اور اے آر رحمان نئی تامل فلم کے میوزک پر مل کر کام کریں گے

بدھ 14 مارچ 2018 19:05

ویپن انیجا اور اے آر رحمان نئی تامل فلم کے میوزک پر مل کر کام کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ گلوکار ویپن انیجا معروف کمپوزر اے آر رحمان کے ساتھ نئی تامل فلم کے لئے مل کر کام کریں گے،جس کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں گلوکار ویپن انیجا کا کہنا ہے کہ اے آر رحمان کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا، جب انہوں نے مجھ سے تامل فلم کے لئے گانا گانے کے لئے کہا تو میں نے فوری ہاں کہہ دیا کیونکہ موسیقی کسی بھی زبان سے برتر ہے۔۔

متعلقہ عنوان :